عرفی جاوید نے دکھائیں بولڈ ادائیں وائرل ہوئیں تصاویر
عرفی جاوید (Urfi Javed Bold Photos) ٹی وی انڈسٹری کی ایک مشہور اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی اداکاری کیریئر کے علاوہ سوشل میڈیا پر اپنے فیشن سینس کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ اپنے انسٹا گرام (Urfi Javed Instagram) اکاونٹ پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ساتھ ہی یونک اور بولڈ آوٹ فٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ عرفی جاوید ’بگ باس او ٹی ٹی‘ میں آنے کے بعد سرخیوں میں آئی تھیں۔ اداکارہ کی اس شو کے بعد انسٹا گرام پر دو ملین سے زیادہ فین فالوئنگ بن گئی ہے۔
عرفی جاوید (Urfi Javed Bold Photos) انسٹا گرام پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرکے ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ نیٹجنس انہیں ان کے عجیب وغریب فیشن سینس کی وجہ سے ٹرول کرتے رہے ہیں، لیکن وہ لوگوں کی ٹرولنگ پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔
عرفی جاوید جانتی ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ وہ تصویر کے ساتھ دیئے کیپشن میں اپنی یہ بات ظاہر بھی کر رہی ہیں۔
عرفی جاوید کیپشن میں لکھتی ہیں، ’لوگ آپ کے بارے میں برا کہتے ہی ہیں۔ اس لئے، انہیں بولنے کے لئے ایسی ہی چیزیں دو‘۔ عرفی جاوید نے سفید اور لال رنگ کا آوٹ فٹ پہن رکھا ہے۔
عرفی جاوید نے یہ تصاویر تقریباً گھنٹے پہلے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں، جس پر تقریباً ایک لاکھ لائکس آگئے ہیں۔ مداح کمنٹ کرکے سردی میں گرمی بڑھانے کی بات کہہ رہے ہیں۔