مونی رائے (Mouni Roy) اور سورج نامبیار (Suraj Nambiar) نے اپنے اپنے ٹریڈیشن کے حساب سے شادی کی ۔ ان کی شادی میں فیملی کے علاوہ انڈسٹری سے ان کے قریبی دوست بھی شامل ہوئے تھے ۔ مونی رائے نے پہلے تو ملیالی رسم و رواج سے شادی کی پھر بنگالی ٹریڈیشن (Mouni Roy Marriage in Bengali Tradition) کے حساب سے سات پھیرے لئے ۔ اب مہندی رچے ہاتھوں والی تصویریں سامنے آئی ہیں ۔
مونی رائے اور سورج نامبیار کی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز کافی وائرل ہورہے ہیں ۔ مونی نے اب اپنی مہندی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔ مونی پیلے رنگ کے آوٹ فٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ مونی نے اپنے ہاتھوں پر شوہر کے نام کی مہندی رچائی ہوئی ہے ۔
مونی رائے سیڑھیوں پر بیٹھ کر اپنی مہندی رچے ہاتھوں کو دکھا رہی ہیں ۔ کہنی تک رچی مہندی والے ہاتھوں کی تصویر میں مونی کی ادائیں دیکھ کر فینس ان کی تعریف میں جٹ گئے ہیں ۔
مونی رائے کے ہاتھوں کو تھوڑے دھیان سے دیکھیں گے تو خوبصورتی سے رچائی گئی مہندی کے درمیان میں سورج نامیبار کے نام کا پہلا ایس این حرف لکھا ہوا نظر آجائے گا ۔