بڑھتی عمر میں بھی دھک دھک گرل مادھوری دیکشت کا لک اور اسٹائل نوجوان بالی ووڈ اداکاراوں کو ٹکر دیتا ہے ۔ مادھوی ویسے تو زیادہ تر ہندوستانی آوٹ فٹ پہننا پسند کرتی ہیں ، لیکن وہ ہر طرح کی ڈریس میں کافی خوبصورت نظر آتی ہیں ۔
پرپل اور وہائٹ کلر کے اس تھریڈ ورک نیٹ لہگنے میں مادھوری دیکشت واقعتا سادگی کی مورتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ڈریس کو مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے ۔
مادھوری دیکشت گلابی لہنگے ، چولی اور دوپٹہ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ اس طرح کی ڈریس کو پارٹی یا کسی پروگرام میں بلا جھجھک پہنا جاسکتا ہے ۔
گرین کلر کے اس بوہو اسٹائل ساڑی میں مادھوی دیکشت کسی بھی حسینہ کو مات دے سکتی ہیں ۔
خوبصورت کالی ساڑی پر سلور ورک کا کام کافی جازب نظر ہے ۔ اس کے علاوہ ساڑی کے آنچل پر کیا گیا کام اس کے لک کو مارڈن بنا رہا ہے ۔