Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ مونی رائے کی ہلدی ، مہندی اور سنگیت تقریبات کی شروعات ہوچکی ہے

 اداکارہ مونی رائے کی شادی ہندوستانی رسم و رواج کے مطابق ہوگی ۔ اس کے تحت ہلدی ، مہندی اور سنگیت تقریبات کی شروعات ہوچکی ہے ، جس کی تصویریں بھی اب سامنے آنے لگی ہیں ۔

مونی رائے اپنے طویل مدتی بوائے فرینڈ کاروباری سورج نامبیار کے ساتھ گوا میں 27 جنوری کو شادی کرنے جارہی ہے ۔ اداکارہ مونی رائے کی شادی ہندوستانی رسم و رواج کے مطابق ہوگی ۔ اس کے تحت ہلدی ، مہندی اور سنگیت تقریبات کی شروعات ہوچکی ہے ، جس کی تصویریں بھی اب سامنے آنے لگی ہیں ۔

مونی کے دوستوں آشکا گوراڈیا ، ارجن بجلانی سمیت مندرا بیدی نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر مہندی کی تصویریں شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھا چکی ہیں ۔

انٹرنیٹ پر مونی کی ان تصویروں کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔

تصویروں پر لوگ کمنٹ کرکے مونی رائے کو مبارکباد دے رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.