Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نیہا شرما نے سمندر کنارے بکنی میں دکھائی بولڈ ادائیں، کبھی رام چرن کے ساتھ آئی تھی شادی کی خبر

ساوتھ اداکار رام چرن (Ram charan) کے ساتھ فلم ‘Chirutha’ میں کام کرچکیں اداکارہ نیہا شرما (Neha Sharma) کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا (Neha Sharma Bold photo) پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس میں وہ سمندر کنارے سفید رنگ کی بکنی میں ادائیں دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ساوتھ فلموں میں اپنی اداکاری کا دم دکھا چکی اداکارہ نیہا شرما (Neha Sharma) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ خود سے متعلق پوسٹس انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئرکرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنی بولڈ ادائیں دکھائی ہیں۔ وائرل ہو رہی تصاویر میں اداکارہ کو سفید رنگ کی بکنی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دراصل، نیہا شرما ان دنوں گوا میں چھٹیوں کا انجوائے کر رہی ہیں۔ سردی کے سخت موسم میں اداکارہ نے گوا میں سمندر کنارے بکنی میں بولڈ ادائیں دکھائی ہیں اور ان تصاویر کو انہوں نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر نیہا شرما کی سجلنگ ادائیں مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے اور وہ جم کر کمنٹس کر رہے ہیں۔ کمنٹس میں وہ ان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.