Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سابق کرکٹر یوراج سنگھ بنے والد، بیوی ہیزل کیچ نے دیا بیٹے کو جنم، پرائیوسی کا احترام کرنے کی اپیل

ٹی-20 ورلڈ کپ 2007 اور 2011 میں یکروزہ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ہیرو رہے یوراج نے 2019 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2007 میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کے خلاف ایک اوور کی چھ گیندوں میں چھ چھکے آج بھی فینس کو یاد ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ (Yovraj Singh)منگل کو والد بن گئے ہیں۔ ان کی بیوی ہیزل کیچ (Hazel Keech) نے بیتے کو جنم دیا ہے۔ یوراج سنگھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اپنے سبھی فینس، افراد خاندان اور دوستوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ’بھگوان نے ہمیں ایک بیٹے کا آشیرواد‘ دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سبھی سے پرائیوسی کا احترام کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ونڈے ورلڈ کپ 2011 میں ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ رہے یوراج سنگھ نے اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس آشیرواد کے لئے بھگوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’ہمیں بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ آج بھگوان نے ہمیں ایک بیٹے کا آشیرواد دیا ہے۔ ہم اس آشیرواد کے لئے بھگوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور آپ سے امید کرتے ہیںک ہ اس دنیا میں ننھے کا استقبال کرتے ہوئے ہماری پرائیوسی کا احترام کرین۔ پیار، ہیزل اور یوراج۔‘‘

ٹی-20 ورلڈ کپ 2007 اور 2011 میں یکروزہ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ہیرو رہے یوراج نے 2019 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2007 میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کے خلاف ایک اوور کی چھ گیندوں میں چھ چھکے آج بھی فینس کو یاد ہیں۔ پچھلے سال ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے خراب مظاہرے کے بعد یوراج سنگھ نے فروری 2022 سے کرکٹ کے میدان پر واپسی کا اشارہ دیا تھا۔ حالانہ انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کس ٹورنامنٹ یا ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.