Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دیپیکا پڈوکون آرینج ڈریس پہن کر ہوئیں ٹرول، لوگوں نے کردیا عرفی جاوید سے موازنہ

دیپیکا پڈوکون اپنی ڈریس (Deepika Padukone Gehraiyaan Looks) کی وجہ سے ٹرول ہو گئیں ۔ یہاں تک کہ یوزرس نے ان کے آوٹ فٹ کو لے کر ان کے ڈریسنگ سینس کا موازنہ عرفی جاوید سے کردیا ۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی آنے والی فلم گہرائیاں کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار میں ہیں ۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ہی لوگوں میں اس کے حوالے سے تجسس ہے ۔ اس دوران یہ سبھی اداکار فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

دیپیکا پڈوکون اپنی اس ڈریس کی وجہ سے ٹرول ہو گئیں ۔ یہاں تک کہ یوزرس نے ان کے آوٹ فٹ کو لے کر ان کے ڈریسنگ سینس کا موازنہ عرفی جاوید سے کردیا ۔

دراصل دیپیکا نے گہرائیاں فلم کی تشہیر کے دوران آرینج کلر کی کٹ آوٹ ڈریس پہنی تھی ، جس میں وہ کافی خوبصورت اور گلیمرس نظر آرہی ہیں ۔

تصاویر میں دیپیکا پڈوکون اپنے ٹونڈ بیک کو فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ، کیونکہ یہ لباس بیک لیس تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.