کیٹرینہ کیف اور سدھانتھ چترویدی کی فلم فون بھوت کے اسپیشل سانگ کی شوٹنگ جلد ہوگی شروع
کیٹرینہ کیف کے علاوہ دیپیکا پڈوکون بھی سدھانتھ چترویدی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ یہی نہیں سدھانتھ نے دیپیکا کے ساتھ آنے والی فلم ’گہرائیاں‘ میں کافی بولڈ سین دئیے ہیں. کیٹرینہ بھی پہلی بار سدھانتھ کے ساتھ نظر آرہی ہے۔
کورونا کی تیسری لہر نے ایک مرتبہ پھر سے فلم انڈسٹری کو متاثر کرنا شروع کیا ہے۔ جہاں صرف دو مہینوں کے لئے سینما گھر کھلے تھے وہیں کئی بڑی فلموں کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی تھی لیکن جیسے ہی نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ شروع ہوا تو پھر سے انڈسٹری ٹھپ پڑنے لگی ہے۔ کیٹرینہ کیف(Katrina Kaif) کی دیرینہ فلم ’فون بھوت‘ (Phone Bhoot) کی زیادہ تر شوٹنگ ہوچکی ہے لیکن میڈیا رپورٹ میں یہ بتایا جارہا ہے کہ کیٹرینہ بھی شوٹنگ پر واپس آگئی ہیں اور انہوں نے سانگ کے شوٹ کی ریہرسل یشراج اسٹوڈیو (Yashraj Studio) میں شروع کردی ہے۔ اس فلم کی باقی ماندہ شوٹنگ بھی جلدی ہی شروع ہوگی اور باقی کی اسٹار کاسٹ کیٹرینہ کو جوائن کریں گے۔
اس فلم کے اس اسپیشل سانگ میں کیٹرینہ کے ساتھ ساتھ سدھانتھ چترویدی اور ایشان کھٹر نظر آنے والے ہیں۔ یہ دونوں اس فلم میں کیٹرینہ کے مدمقابل کام کررہے ہیں۔ پہلی مرتبہ ہے جب کیٹرینہ اپنے سے دو جونیئر اور ینگ ایکٹرس کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔ اس فلم کو یش راج کے بینر تلے بنایا جارہا ہے۔ کچھ وقت پہلے ہی اس اسپیشل گانے کی شوٹنگ کی تیاری شروع کر کے روک دی گئی تھی۔ اس گانے کی شوٹ بہت ہی ہائی لیول پر ہونی ہے۔ اس لئے اس کے لئے پلاننگ کے ساتھ کام جاری ہے۔