Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پرینکا چوپڑاسے لے کر نمرتا شیروڈکر تک ، ان اداکاراوں کو پسند آئے چھوٹی عمر کے اداکار

ہندوستان کے کئی حصوں میں آج بھی زیادہ عمر کی لڑکی سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا ہے ۔ یہ قدامت پسند سوچ نہ صرف دیہی علاقوں میں بلکہ شہری لوگوں کے درمیان بھی دیکھنے کو ملتی ہے ۔ حالانکہ بہت سے کنبہ اس سے اوپر اٹھ چکے ہیں اور وہ صرف شخص کو اہمیت دیتے ہیں نہ کہ اس کی عمر ، ذات یا پھر مذہب کو ۔ جانئے ان اداکاراوں کے بارے میں جنہوں نے اپنی سے چھوٹی عمر کے اداکاروں سے شادی کی ۔

مشہور امریکی سنگر نکولس جیری جونس کی پیدائش 16 ستمبر 1992 کو ہوئی تھی ، انہوں نے ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا سے شادی کی ، جن کی پیدائش 18 جولائی 1982 کو ہوئی تھی ۔ پرینکا چوپڑا نے مئی 2018 میں نک کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور اگست 2018 میں دونوں نے منگنی کرلی اور دسمبر 2018 میں ہندو اور عیسائی رسم و رواج سے جودھپور میں شادی کرلی ۔ حال ہی میں یہ جوڑا سیروگیسی کے ذریعہ ایک بیٹی کے ماں باپ بنے ہیں ۔

مہیش بابو ، جن کی پیدائش نو اگست 1975 کو ہوئی تھی ، انہوں نے تین سال بڑی نمرتا شیروڈکر سے شادی کی ۔ دونوں نے چار سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور 2005 میں شادی کرلی تھی ۔ اس جوڑی کا ایک بیٹا گوتم کرشن اور بیٹی ستارہ ہے ۔

دھنش ، جن کی پیدائش 28 جولائی 1983 کو ہوئی تھی، انہوں نے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ سے شادی کی ، جو ان سے ایک سال بڑی ہیں ۔ ان دونوں کے دو بیٹے ہیں ۔ حالانکہ حال ہی میں اس جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعہ الگ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.