کٹرینہ کیف نےسشانت سنگھ راجپوت کو لیکر کہی تھی یہ بڑی بات، وائرل ویڈیو سے کھلا راز
اگر سشانت سنگھ راجپوت آج زندہ ہوتے تو ان کی عمر 36 سال ہوتی۔ 14 جون 2020 کو اداکار کے انتقال سے پورا ملک صدمے میں ڈوب گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکار آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput ) کا آج 36 واں یوم پیدائش ہے ۔ اگر وہ آج دنیا میں ہوتے تو وہ 36 سال کے ہوتے۔
سشانت سنگھ راجپوت ان اداکار میں شامل ہیں ہے کہ جنہیں کئی نامی سیلیبس انہیں پسند کرتے تھے۔ فلم ایم ایس دھونی دا۔ ان ٹولڈ اسٹوری کے ریلیز کے بعد جب فلم فطور ریلیز بھی نہیں ہوئی تھی، تب کٹرینہ کیف (katrina kaif) سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے کام کی سراہنا کی تھی اور نوجوان اداکار میں سب سے بہترین اداکار بتایا تھا۔ کٹرینہ کیف نے ایک مرتبہ اپنے فیس بک پیج پر لائیو کیا تھا تھا اس دوران ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ وہ کس نوجوان اداکار کو سب سے زیادہ اڈمایئر (admired) کرتی ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا میرا ماننا ہے کہ فلم ایم ایس دھونی میں سشانت سنگھ راجپوت بہت اچھے تھے جو کہ ابھی ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر گٹو اور (ابھیشیک کپور) سے کچھ دن پہلے ملی تھی فلم کو ہم نے حال ہی میں مکمل کیا ہے اور انہوں نے (ابھیشیک کپور) نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے بہت اچھا کام کیا ہے انہیں مبارکباد دینی ہے۔
کٹرینہ کیف سے اپنی تعریفیں سننے کے بعد سشانت سنگھ راجپوت نے ردعمل ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کٹرینہ کیف بہت جلد فلم میں دیکھیں گی اور میرے پرفارمنس پر فخر محسوس کریں گی۔ اب میں دہلی میں دوستوں کے سامنے اس کے بارے میں کہہ سکتا ہوں۔ سشانت کی خودکشی کے بعد کٹرینہ کیف نے دکھ ظاہر کیا تھا اور ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے (Rest In Peace 🙏) لکھا تھا۔