Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب سشانت سنگھ راجپوت کے سوالوں نے دھونی کا صبر کا پیمانہ ختم کردیا تھا، ایکٹر کا جذبہ دیکھ دنگ رہ گئے تھے ماہی

ایک انٹرویو میں مہندر سنگھ دھونی نے کہا تھا کہ دوسری میٹنگ مین سشانت ایک کے بعد ایک سوال پوچھے جارہے تھے، جن کے جواب دیتے ہوئے وہ تنگ آنے لگے، دھونی نے یہ بھی کہا تھاکہ سشانت ایسے تھے کہ پیچھے پیچھے انہیں فالو کرتے تھے، وہ جہاں بھی جاتے پیچھے شدت کے ساتھ سشانت کھڑے رہتے۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے اپنے دم پر ایک عام انسان سے خاص بننے تک کا سفر طئے کیا تھا۔ لیکن جلد ہی سشانت سب چھوڑ کر دنیا کو الوداع کہہ گئے تھے۔ سشانت کیموت کی خبر نے فینس سے لے کر پوری بالی ووڈ انڈسٹری (Sushant Singh Rajput Death) کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ آج بھی فینس کو سشانت کی کمی محسوس ہوتی ہے لیکن ان کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔ آج سشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ ہے۔ 21 جنوری کو پٹنہ، بہار میں پیدا ہوئے سشانت راجپوت سے جڑا ایک قصہ ہے۔ جب سشانت اپنی فلم ’ایم ایس دھونی‘ کے لئے تیار ہورہے تھے۔

اس وقت اصلی ماہی یعنی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) بھی اُن سے ایک وقت میں پریشان ہوگئے تھے۔ پریشانی کی وجہ تھی سشانت کے پرتجسس سوالات۔ اصل میں سشانت جب فلم کے لئے اپنے کریکٹر کو پلے کرنے کی تیاریاں کررہے تھے، اس وقت وہ دھونی سے تقریباً 3 مرتبہ ملے تھے۔ اس وقت دھونی نے بتایا تھا کہ سشانت جب پہلی مرتبہ اُن سے ملے تھے تب وہ کافی چپ چاپ سے تھے، وہ سن رہے تھے جو بولا جارہا تھا۔ لیکن اس کے بعد جو اگلی دو ملاقاتیں ہوئیں اس میں سشانت سنگھ نے ماہی کے پیچھے سوالوں کی لائن لگادی تھی، جن سے مہندر سنگھ دھونی بہت پریشان ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.