اداکارہ پرینکا سنگھ (Priynka Singh Photos) آج بالی ووڈ میں اپنا نام روشن کر رہی ہیں۔ پرینکا سنگھ کبھی ہاکی اسٹک لے کر میدان میں گول کرتے ہوئے بھاگا کرتی تھیں، لیکن دل سنیما میں لگتا تھا۔ انہوں نے بالی ووڈ کو خواب میں دیکھا اور اسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ممبئی گئیں۔ سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم فلم ’کاشی-ان سرچ آف گنگا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل کسی نہ کسی طرح کے پروجیکٹ سے جڑ رہی ہیں۔
پرینکا سنگھ آج چھوٹے شہر سے آنے کے باوجود بالی ووڈ میں اہم مقام پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ وہ اترپردیش کے سہارنپور ضلع سے تعلق رکھتی ہیں۔ سہارنپور کے پولیس لائن میں رہنے والی پرینکا سنگھ آنجہانی والد کا تعلق پولیس محکمہ سے رہا۔ ماں آج بھی پولیس کی وردی پہن کر ملک اور سماج کی خدمت میں مصروف ہوئی ہیں۔
پرینکا سنگھ نے اسکول اور کالج میں پڑھائی کرتے ہوئے تھیئیٹر پر اداکاری تو کی، مگر بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کا ان کا خواب ایک دن سچ ہوجائے گا، اس کا علم انہیں بھی نہیں تھا۔ اسکول کالج میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہاتھ میں ہاکی اسٹک تھامے گول کرنے اور روکنے کے کے لئے دوڑ رہی تھیں۔