Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نیہا دھوپیا نے خاص انداز میں بتایا اپنے بیٹے کا نام، بچے کا چہرہ دکھانے سے متعلق پوچھا یہ سوال

نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) اور انگد بیدی (Angad Bedi) حال ہی میں دوسرے بچے کے والدین بنے ہیں۔ نیہا دھوپیا نے پریگننسی کے دوران بھی فوٹو شوٹ کروا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ نیہا دھوپیا نے اپنے بیٹے کے نام کے بارے میں جیسے ہی بتایا مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ سیلبس مبارکباد دینے لگے۔

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) نے بے حد ہی دلچسپ انداز میں اپنے بیٹے کا نام سب کو بتایا ہے۔ نیہا دھویپا نے اپنی فیملی کے ساتھ یعنی شوہر انگد بیدی (Angad Bedi) اور بیٹی مہر اور ننہے بیٹے کے ساتھ سوئمنگ پول میں مستی کرتی ہوئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرکے اداکارہ نے اپنے بیٹے کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ نیہا کے بیٹے کو مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ سیلبس بھی جم کر مبارکباد دے رہے ہیں۔

نیہا دھوپیا نے انسٹا گرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں سوئمنگ پول میں پوری فیملی مستی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اپنے بیٹے کے نام کا انکشاف کرنے کا انداز خاص ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.