کرتی سینن کا شمار بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اداکاراوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے پچھلے سال فلم میمی میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو مدہوش کردیا تھا اور اس سال ان کی پانچ فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں ۔ کرتی سینن نے ایک انٹرویو میں اس دور کو یاد کیا ، جب وہ باڈی شیمنگ کا شکار ہوئی تھیں اور ان کے لکس کی تنقید کی گئی تھی ۔

کرتی سینن نے بالی ووڈ ببل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا، جب مجھ سے کہا گیا کہ میں اپنے ہونٹوں کو فلر لک دینے کیلئے کچھ کروں ۔ یہ مجھے سمجھ میں نہیں آیا ۔ مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ جب میں مسکراتی ہوں تو میری ناک تھوڑی پھول جاتی ہے ۔ میں مسکراتی ہوں یا ہنستی ہوں تو وہ کبھی بھی ایسا کہتے ہیں ، لیکن یہ نارمل بات ہے ۔ میں پلاسٹک کی گڑیا نہیں ہوں ۔ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ مسکراتے وقت آپ کے مسوڑھے نظر آتے ہیں ۔
کرتی سینن نے مزید کہتی ہیں کہ میں جس خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوئی ہوں ، اس کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتی ۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں ، جس کو لوگ سیدھے سیدھے نہیں کہتے ۔