Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سارہ علی خان اب ماں امرتا کے ساتھ پہنچیں مہاکال کے دربار، بابا کا آشیرواد لیا

سارہ علی خان ایک بار پھر مہاکال کے دربار میں پہنچیں۔ اس بار وہ اکیلی نہیں ان کے ساتھ ان کی ماں امرتا سنگھ (Amrita Singh) بھی موجود رہیں۔ سارہ علی خان نے پورا مہا کال مندر احاطہ گھوما اور کنڈ کے کنارے بیٹھ کر مندر احاطے کا دیدار کیا۔ سارہ علی خان نے انسٹا گرام پر کئی تصاویر شیئر کی ہے۔

سارہ علی خان (Sara Ali Khan)  بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں، جو گھومنے پھرنے کی شوقین ہیں اور سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہیں۔ اپنی فلموں اور فٹنس کو لے کر وہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ مزاروں پر جاکر سرجھکانا ہو یا مندروں میں جاکر خدا کا آشیرواد لینا۔ یہی ادا سارہ علی خان کو سب سے خاص بناتی ہے۔ سارہ علی خان ایک بار پھر مہاکال کے دربار میں پہنچیں۔ اس بار وہ اکیلی نہیں ان کے ساتھ ان کی ماں امرتا سنگھ (Amrita Singh) بھی موجود رہیں۔

سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے ہفتہ کے روز ماں امرتا سنگھ (Amrita Singh) کے ساتھ مہاکال کے درشن کئے۔ وہ صبح تقریباً 10 بجے مندر پہنچیں اور نندی ہال میں بیٹھ کر اوم نما شوائے منتر کا جاپ کیا۔

سارہ علی خان نے پورا مہا کال مندر احاطہ گھوما اور کنڈ کے کنارے بیٹھ کر مندر احاطے کا دیدار کیا۔ سارہ علی خان نے انسٹا گرام پر کئی تصاویر شیئر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.