Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کی رومرڈ گرل فرینڈ سامنتھا لاک ووڈ آخر کون ہیں ؟ یہاں جان لیجئے ان کے بارے

ایسی افواہ ہے کہ ہالی ووڈ اسٹار سامنتھا لاک ووڈ (Samantha Lockwood) سلمان خان (Salman Khan rumoured Girlfriend Samantha Lockwood) کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ سامنتھا لاک ووڈ اس وقت سے موضوع بحث ہیں ، جب وہ سلمان خان کا 56 واں یوم پیدائش مناتی ہوئی نظر آئی تھیں ۔ اس وقت سامنتھا لاک ووڈ اور سلمان خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی تھیں ۔

‘شوٹ دی ہیرو’ اور ‘ہوائی فائیو۔0 ‘ جیسی فلموں میں نظر آچکیں امریکی اداکارہ سامنتھا لاک ووڈ اس وقت سے سرخیوں میں ہیں جب سے بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ اداکارہ کو علی باغ میں سلمان خان کے 56 ویں سالگرہ پارٹی میں دیکھا گیا تھا ۔ دونوں کی تصویریں جیسے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویسے ہی ان کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں کا دور شروع ہوگیا ۔

سامنتھا نے سلمان خان کو ڈیٹ کرنے کے سبھی دعووں کو خارج کردیا ہے ۔ اداکارہ نے بالی ووڈ ہنگامہ کو دئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں کے درمیان کچھ بھی نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سامنتھا کی پیدائش 1982 کو ہوئی تھی ۔ وہ ایک امریکی اداکارہ ہیں ۔ سامنتھا لاک ووڈ مشہور اسٹار گیری لاک ووڈ اور اداکارہ و کاروباری خاتون ڈینس ڈوبیری کی بیٹی ہیں ۔

سامنتھا لاک ووڈ کا پہلی مرتبہ اداکارہ سے اس وقت سامنا ہوا تھا ، جب انہوں نے اپنی ماں کی کمپنی ٹھانے مارکیٹنگ کیلئے ایک کمرشیل میں کام کیا تھا ۔ بعد میں انہوں نے اداکاری کو کریئر کے طور پر اپنالیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.