اپنی ماں شویتا تیواری (Shweta Tiwari) کو گولڈن کلر کے لہنگے میں دیکھ کر ان کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) بھی حیران رہ گئیں ۔ شویتا کی دلکش اداؤں اور خوبصورتی کو دیکھ کر فینس تو زخمی ہورہی ہے ہیں ، بیٹی بھی ان تصاویر پر خود کو بار بار کمنٹ کرنے سے نہیں روک پا رہی ہیں ۔
شویتا تیواری کی جیسے جیسے عمر بڑھ رہی ہے ، ویسے ویسے ان کی خوبصورتی بھی نکھرتی جارہی ہے ۔ 41 سال کی ہوچکیں ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری ہر طرح کے ڈریس میں کافی خوبصورت لگتی ہیں ۔ خواہ مارڈرن آوٹ فٹ ہو یا روایتی لباس ، شویتا کی فٹنس کمال کی ہے اور ہر طرح کے ڈریس میں فینس ان کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں ۔
شویتا تیواری نے گولڈن کلر کے لہنگے میں اپنے دیسی انداز سے فینس کے ہوش اڑا دئے ہیں ۔ ڈیپ نیک بلاوز میں ہیوی ایئرنگس کے ساتھ اداکارہ کی خوبصورتی فینس کو دیوانہ بنا رہی ہے ۔ شویتا کی اس ادا پر بھلا کون نہیں فدا ہوجائے گا ۔
شویتا تیواری بیج اور برانز کلر کے ہیوی لہنگے میں اپنے ایبس فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔