ایکٹریس سورا بھاسکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے یہ معلومات دی ہے کہ وہ اور اُن کی فیملی کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ سورا نے اس دوران یہ بھی بتایا کہ انہیں کچھ دن پہلے سے سردرد اور بخار جیسی علامات محسوس ہورہے تھے اور جب انہوں نے جانچ کرائی تو اُن کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
کورونا کی تیسری طئے مانی جارہی ہے۔ ایسے میں کئی معروف اور اہم شخصیات بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے ہفتے ہی کئی بڑے سیاسی اور فلمی ہستیاں کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اب بالی ووڈ ایکٹریس سورا بھاسکر (Swara Bhasker) کی بھی کوویڈ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی جانکاری اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے دی ہے۔
کورونا کے بڑھتے اثر سے بالی ووڈ انڈسٹری بھی بچی نہیں ہے۔ وہاں بھی تیزی سے یہ پھیل رہا ہے۔ ایکٹریس سورا بھاسکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے یہ معلومات دی ہے کہ وہ اور اُن کی فیملی کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ سورا نے اس دوران یہ بھی بتایا کہ انہیں کچھ دن پہلے سے سردرد اور بخار جیسی علامات محسوس ہورہے تھے اور جب انہوں نے جانچ کرائی تو اُن کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اُن کی فیملی اس بیماری کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ انہوں نے سبھی سے محفوظ رہنے اور ماسک پہننے کی اپیل بھی کی ہے۔