اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) نے ایک بار پھر مہنگی ڈریس پہن کر سبھی کو حیران کردیا ہے۔ اداکارہ اپنے فیشن سینس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ مس یونیورس کو 2021 جج کرتے ہوئے بھی انہوں نے بے حد مہنگی ڈریس پہنی تھی۔ اس بار انہوں نے ایک فیشن شو کے لئے پہنا ہے۔ اس مہنگے آوٹ فٹ (Urvashi Rautela Outfit) میں ان کا لُک بے حد گلیمرس لگ رہا ہے۔ مداح ان کے اس لُک کے دیوانے ہو رہے ہیں۔
بالی ووڈ کی بے حد حسین اداکارہ اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) فلموں سے زیادہ اپنے مہنگے آوٹ فٹ کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ تصاویر (Urvashi Rautela Latest Photos) اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر میں انہوں نے جو ڈریس پہنا ہے، اس کی قیمت جان کر یقیناً حیران رہ جائیں گے۔ اس ڈریس کو کسی انڈین ڈیزائنر نے تیار نہیں کیا بلکہ انٹرنیشنل لیول کے ایک بے حد ہی مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔
اس مہنگے آوٹ فٹ میں اروشی روتیلا اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس تصویر میں کسی کی بھی نظریں نہیں ہٹ سکتی ہیں۔ ان کے فیشن سینس کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ڈریس کو بین الاقوامی ڈیزائنر ماکل سنکو نے تیار کیا ہے۔
اروشی روتیلا کے اس گلیمرس لُک پر مداح دیوانہ ہو رہے ہیں۔ اس آوٹ فٹ کو انہوں نے ارمانی کے شو کے لئے کیری کیا تھا۔ اب اروشی روتیلا ریمپ پر واک کے لئے اتریں تو ہر کوئی بس انہیں دیکھتا ہی رہ گیا تھا۔