’ایف آئی آر‘ فیم عامر علی اور اداکارہ سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Shaikh Aamir Ali Divorced) نے شادی کے 9 سال بعد ایک دوسرے سے طلاق لے لیا ہے۔ دونوں تقریباً 9 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ الگ ہونے کے بعد سے ان کی بیٹی ماں کے پاس رہ رہی ہے۔ حالانکہ جوڑے نے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔
ی وی کے پاپولر اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Shaikh Aamir Ali Divorce) کا طلاق ہوگیا ہے۔ دونوں کے ریلیشن شپ کو لے کر لمبے وقت سے کئی طرح کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ حالانکہ عامر علی اور سنجیدہ شیخ دونوں میں سے کسی نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنے الگ ہونے کا باضابطہ طور پر کوئی اعلان بھی نہیں کرے گا، لیکن جوڑے کے قریبی ذرائع نے اس کی جانکاری دی ہے۔
ہندوستان لائیو کی خبر کے مطابق، ایک ذرائع کا کہنا ہے، ’طلاق کے کاغذات آئے تقریباً 9 ماہ ہوچکے ہیں۔ وہ اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ دونوں بے حدپرائیویسی مینٹین کئے ہوئے ہیں اور اس لئے طلاق کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دینا چاہتے تھے‘۔