Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سارہ علی خان اور جھانوی کپور کی دوستی ہے مثال، تصاویر میں دیکھئے دونوں کی شاندار بانڈنگ

امرتا سنگھ (Amrita Singh)- سیف علی خان (Saif Ali Khan) کی بیٹی سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور سری دیوی (Sridevi)-بونی کپور (Boney Kapoor) کی بیٹی جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کی دوستی شاندار ہے۔ ان دونوں نے اس روایت کو توڑا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ اچھی دوت نہیں ہوسکتیں۔ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کو اکثر ایک ساتھ اسپاٹ کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں دونوں رنویر سنگھ کے شو ‘دی بگ پکچر‘ پر بھی ساتھ دیکھی گئی تھیں۔

سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) شاندار بانڈنگ شیئر کرتی ہیں۔ پاپولر اسٹار کڈس اکثر ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔ یہ دونوں صرف ممبئی میں ہینگ آوٹ ہی نہیں کرتی، بلکہ شہر سے باہر گھومنے بھی ساتھ جاتی ہیں۔ دونوں ایک ساتھ کیدار ناتھ اور گوا ٹرپ پر ایک ساتھ گئی تھیں۔ سارہ علی خان اور جھانوی کپور گزشتہ دنوں اے پی ڈھلوں (AP Dhillon’s) کے کاسرٹ میں بھی ایک ساتھ تھرکتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ ان کے ساتھ سارہ علی خان کا بھائی ابراہیم علی خان (Ibrahim Ali Khan) بھی تھے۔

سارہ علی خان اور جھانوی کپور صرف کاسرٹ میں ہی نہیں، بلکہ مندر اور ریسٹورنٹ میں بھی ساتھ ساتھ نظر آتی ہیں۔

سارہ علی خان نے ایک لیڈنگ نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم دونوں، بلند نظر اور نوجوان ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کے 18 مہینے کووڈ میں برباد کردیئے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.