کرن نے تیجسوی کو اُلٹا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری عزت ہے بھی نہیں، پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔‘ کرن نے اس جھگڑے میں تیجسوی کو بزدل بھی کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سب اپنے ماسی، چاچی، بھتیجی کو جا کر دکھائو۔ کرن کی یہ بات سن کر تیجسوی رونے لگ گئی لیکن کرن بولے جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’تم بزدل ہو، کیونکہ منتظم کے ساتھ مل کر تم کھیل رہی تھی۔‘
تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) اور کرن کندرا (Karan Kundrra) کی بحث اُن کے رومانس کی طرح ہر دن بگ باگ (Bigg Boss) کے گھر میں دیکھنے کو ملتی ہے لیکن آج پہلی بار ان دونوں میں اتنا بڑا جھگڑا ہوا ہے کہ وہ رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ دراصل، کل کے ایپی سوڈ مین شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) اور پرتیک سہج پال (Pratik Sehajpal) کے درمیان ہوئے ٹاسک میں تیجسوی پرتیک کو سپورٹ کررہی تھی اور یہ بات کرن کندرا کو بالکل پسند نہیں آئی۔ اس بارے میں تیجسوی جب نشانت بھٹ (Nishant Bhat) سے بات کررہی تھی تب وہاں بیٹھی شمیتا نے وہ باتیں سن لی اور اگلے دن صبح تیجسوی کو اس بارے میں سوال پوچھے۔
تیجسوی نے کہا کہ انہیں کل پتہ تھاکہ کرن اور عمر، شمیتا کو ٹاسک کا ونر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ سن کر شمیتا اُن پر غصہ ہوئی اور بعد میں کرن کندرا بھی اس جھگڑے میں کود گئے اور تیجسوی پر زور زور سے چلانے لگے۔ کرن کا کہنا تھا کہ تیجسوی جان بوجھ کر اس طرح کی بات کرتے ہوئے یہ دکھانا چاہتی ہے کہ وہ غلط ہے اور تیجسوی صحیح ہے۔ کرن نے کہا کہ ’ہمارے اوپر مت ڈال۔ جو کرنا چاہتی ہے وہ کھلے عام کہو۔‘