ساوتھ سنیما (South cinema) کی مشہور اداکارہ شردھا آریہ (Shraddha Arya) ان دنوں شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون کا مزہ لے رہی ہیں۔ وہ وہاں سے اپنی بہت ساری تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ اب ان کا بکنی لُک مداحوں میں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ساوتھ سے لے کر ٹی وی انڈسٹری پر اپنی اداکاری کی بدولت راج کرنے والی ہیروئن شردھا آریہ (Shraddha Arya) نے گزشتہ کچھ دنوں پہلے ہی دہلی واقع نوسینا افسر راہل ناگل کے ساتھ شادی (Shraddha Arya Marriage) کی ہے اور اب وہ شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون (Shraddha Arya Honeymoon pics) کو انجوائے کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس دوران کی اپنی بہت ساری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ اب ان کا بکنی لُک مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے اور وہ اسے پسند کر رہے ہیں۔
ٹی وی سیریل کنڈلی بھاگیہ سے گھر گھر میں مشہور ہوئیں شردھا آریہ (Shraddha Arya Bikini look) کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں سفید رنگ کی بکنی میں پول کے پاس پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شردھا آریہ نے تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن لکھا، ’آخری تصویر پر سوائپ کیجئے اور دیکھئے کہ کیسے میرے پیارے شوہر نے میرے پوز کا مذاق بنایا‘۔ لائف آفٹر میرج (شادی کے بعد کی زندگی) کا انہوں نے ہیش ٹیگ بھی دیا ہے۔ اداکارہ کی تصاویر پر لوگ جم کر کمنٹس کر رہے ہیں۔
مداح اپنی چہیتی ہیروئن کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہی ہیں اور ان کی تصاویر کو خوب لکھے جانے تک قریب ساڑھے تین لاکھ لائکس مل چکے ہیں۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔