جب شلپانےکہا کہ وہ کبھی اتنے دن شمیتا سے الگ نہیں رہی ہیں تب سلمان نے اُنہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ شلپا آپ کیا بات کر رہی ہو، آپ بگ بردر میں بھی تو شمیتا کے بنا رہے ہو۔ آپ میرے ساتھ ورلڈ ٹور پر شوز کرنے کے لئے جاتے ہو تب کیا شمیتا کو ساتھ میں لے کر جاتے ہو۔
شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کی بہن شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) بگ باس 15 (Bigg Boss 15) کے گھر میں کافی اچھا گیم کھیلتے ہوئے نظر اارہی ہیں۔ ویسے آج شمیتا کو سلمان خان (Salman Khan) نے ایک سرپرائز دیا جب اُن کی بہن شمیتا شیٹی نے ویڈیو کال کے ذریعے اُن سے باتیں کی۔ اپنی بہن کو دیکھ کر شلپا شیٹی کافی جذباتی ہوگئیں۔ صرف شلپا ہی نہیں اپنی بڑی بہن کو دیکھ کر شمیتا شیٹی کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔ حالانکہ، دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ آنکھوں میں آنسو لے کر بات کرتے ہوئے دیکھ کر سلمان خان نے اُن کا کافی مذاق اُڑایا۔
سب سے پہلے جب شلپانےکہا کہ وہ کبھی اتنے دن شمیتا سے الگ نہیں رہی ہیں تب سلمان نے اُنہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ شلپا آپ کیا بات کر رہی ہو، آپ بگ بردر میں بھی تو شمیتا کے بنا رہے ہو۔ آپ میرے ساتھ ورلڈ ٹور پر شوز کرنے کے لئے جاتے ہو تب کیا شمیتا کو ساتھ میں لے کر جاتے ہو۔ یہ بات سن کر شمیتا نے سلمان سے کہا کہ پلیز آپ مجھے شلپا سے بات کرنے دیں۔ شلپا شیٹی نے اپنی بہن کی خوب حوصلہ افزائی کی۔