Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عرفی جاوید نے الگ انداز سے دی فینس کو نئے سال کی مبارکباد

اداکارہ عرفی جاوید (Urfi Javed) نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ لکھی ہے ۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے فینس کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے ۔ عرفی کی اس پوسٹ پر لوگ جم کر کمنٹ کررہے ہیں اور ان کی تصویروں کی بھی تعریف کررہے ہیں ۔

اداکارہ عرفی جاوید آئے دن اپنی بولڈ تصویروں اور ویڈیوز کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ عرفی اس وقت لائم لائٹ میں آئیں ، جب وہ ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ بنیں ۔ حالانکہ عرفی اس شو میں کچھ زیادہ کمال دکھانے میں کامیاب نہیں رہیں ، لیکن اس شو سے انہیں کافی شہرت ملی اور اس کا عرفی جم کر فائدہ بھی اٹھاتی نظر آجاتی ہیں ۔

عرفی جاوید نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ لکھی ۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے فینس کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔

اداکارہ عرفی نے اپنی پوسٹ میں لکھا : نیا سال مبارک ہو دوستو! ، ایک بے مثال سال ہونے کیلئے اس پوسٹ کو پسند کریں اور اگر اس پوسٹ کو اندیکھا کریں گے تو کچھ برا ہوگا! ۔ کوشش کرو ، آگے بڑھو ، اس رسک کو اٹھاو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.