جھانوی کپور ریگستان میں مستی کرتے ہوئے نظر آئیں، شیئر کیا سب سے انوکھا انداز
جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ ریگستان میں الگ الگ انداز میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جھانوی کپور ہمیشہ اپنے انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں اور ان تصاویر میں بھی وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ان کا دلکش انداز لوگوں کو پسند آرہا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کا جلوہ ان دنوں مداحوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ لوگ نہ صرف ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے بلکہ لوگ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں۔ جھانوی کپور انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور ہمیشہ نئی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اپنی خوبصورتی اور لُکس کی وجہ سے وہ ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ جھانوی کپور نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ ریگستان میں پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
جھانوی کپور اپنی کئی تصاویر میں قاتلانہ انداز میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں ان کی خوبصورتی دیکھنے کے لائق ہے۔ ان کی یہ تصاویر جم کر وائرل بھی ہوتی ہیں۔ وہ اپنے گلیمرس انداز سے اپنے مداحوں کو خوش کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ مداح بھی ان کی تصاویر کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ جھانوی کپور نے گولڈن رنگ کی آوٹ فٹ پہن رکھی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، ’جہاں آپ کو بنجر زمین دکھائی دیتی ہے، وہاں مجھے سنہری ریت نظر آتی ہیں۔
فلم ’دھڑک‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی صدابہار اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اپنے بولڈ لُک کو لے کر لوگوں کے درمیان چرچا کا موضوع بنی رہتی ہیں۔ وہ اپنے ہاٹ انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ ان نئی تصاویر میں بھی ان کا دلکش انداز لوگوں کو پسند آرہا ہے۔