ساوتھ سنیما (South cinema) کی مشہور اداکارہ شریا سرن (Shriya Saran) نے انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ کافی رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اس میں وہ غیر ملکی شوہر کے ساتھ لپ لاک کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔
ساوتھ سنیما کی مشہور اداکارہ شریا سرن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنے شوہر اور بیٹی رادھا کے ساتھ مستی کی کافی تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اب وہ اپنے غیر ملکی شوہر کے ساتھ رومانٹک ہوگئی ہیں ۔ اس کی تصاویر انہوں نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ دونوں کو اس میں لپ لاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جوڑے کی رومانٹک تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔
شریا سرن ان دنوں غیر ملکی شوہر آندریئی کے ساتھ گوا میں چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی ہیں ۔ وہاں سے وہ ہر دن بیٹی رادھا کے ساتھ مستی کرتی ہوئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
شریا سرن چھٹیوں پر ہیں اور گوا میں شوہر کے ساتھ رومانٹک لمحات گزار رہی ہیں ۔ اس کا ثبوت ان کی انسٹاگرام تصاویر دے رہی ہیں ۔