Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سہدیو دردو سڑک حادثہ میں ہوئے زخمی ، ‘بسپن کا پیار’ گانے سے ہوچکے ہیں مشہور

رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے سہدیو آج سکما کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

‘بسپن کا پیار’ گانے سے راتوں رات ملک بھر میں مشہور ہونے والے سہدیو دردو (Sahdev Dirdo)  آج ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے سہدیو آج سکما کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ بتادیں کہ ‘جان من جانے جا تیرا بچپن کا پیار’ جیسا گانا گاکر بستر (Bastar) کے بیہڑ سے بالی ووڈ کے مشہور سنگر بادشاہ کے ساتھ گانا گانانے والے سہدیو دردو آج ایک مشہور نام ہیں ۔

سب سے پہلے سہدیو دردو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ، جس میں وہ اپنے اسکول میں ‘بسپن کا پیار’ گانا گاتے ہوئے نظر آئے اور راتوں رات ان کے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ایسی دھوم مچادی کہ سہدیو انٹرنیٹ سنسنی بن گئے ۔ اس کے بعد سہدیو کی چاروں طرف تعریف کی گئی اور پھر ایک دن انہیں سنگر بادشاہ کا فون آیا اور یہاں ان کی قسمت چمک گئی ۔

اس کے بعد سہدیو کا پہلا گانا مشہور ریپر بادشاہ (Badshah) کے ساتھ آگیا ۔ اس گانے کو بادشاہ نے کمپوز کیا تھا ۔ گانے کا ٹائٹل بھی ‘بچپن کا پیار’ ہی رکھا گیا تھا ۔ گانا ریلیز ہوتے ہی ‘بچپن کا پیار’ (Bachpan Ka Pyaar) لوگوں کے زبان پر چڑھ گیا تھا اور آج بھی یہ گانا لوگوں میں کافی مشہور ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.