انکتا لوکھنڈے نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس میں انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) ہیوی جویلری اور ہیوی ساڑی میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ پیشانی پر لال بندی اور مانگ بھرے سندور کے ساتھ موگرے کے گجرے میں بلا کی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں وکی جین (Vicky Jain) بھی کچھ نظر آرہے ہیں۔
انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) اور وکی جین کی 14 دسمبر کو دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔ وکی جین (Vicky Jain) اور انکتا لوکھنڈے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مسلسل سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اپنی شادی سے بے حد خوش انکتا لوکھنڈے آئے دن نئی نئی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ تازہ تصاویر میں انکتا لوکھنڈے ریڈ گولڈن رنگ کی بنارسی ہیوی ساڑی پہنے اور مانگ میں سندور بھرے اپنے شوہر کی بانہیں پکڑے ہوئے نظر آئیں تو مداحوں نے بھی اس جوڑی کی تعریف کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔
انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویرشیئر کیہیں۔ اس میں انکتا لوکھنڈے ہیوی جویلری اور ہیوی ساڑی میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ پیشانی پر لال بندی اور مانگ میں سندور کےساتھ موگرے کے گجرے میں زبردست خوبصورت لگ رہی ہیں۔
انکتا لوکھنڈے اپنے شوہر کی بانہوں کو پکڑ کر چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بلیک رنگ کے آوٹ فٹ میں وکی جین (Vicky Jain) بھی کچھ کم نظر نہیں آرہے ہیں۔
انکتا لوکھنڈے نے اپنے ریسپشن کی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے کیپشن بھی بے حد خوبصورت لکھا ہے۔ انکتا لوکھنڈے نے لکھا ’مرد اور بیوی سے بڑھ کر کوئی کوجی کامبینیشن نہیں ہے‘۔