Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عرفی جاوید نے شیئر کی اپنی بولڈ تصویر، پھر کہا : کئی مرتبہ آیا خودکشی کرنے کا خیال

عرفی جاوید (Urfi Javed) ٹی وی اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا کا بھی بڑا نام ہیں ۔ عرفی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ۔ وہ اپنے شاندار ڈریسنگ سینس کے ذریعہ فینس کے درمیان سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ بتادیں کہ عرفی اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب وہ ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) کا حصہ بنیں ۔ حالانکہ عرفی اس شو میں کچھ زیادہ کمال دکھانے میں کامیاب نہیں رہ پائیں ، لیکن اس شو سے انہیں کافی شہرت ملی اور اس کا عرفی جم کر فائدہ اٹھاتی دکھیں ۔ عوامی مقامات ہو یا پھر ایئرپورٹ عرفی نے ہر جگہ اپنے ڈریسنگ سینس سے سبھی کو راغب کیا ۔

ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کی ایکس کنسٹیسٹنٹ عرفی جاوید کی پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ اس پوسٹ کو عرفی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ، جس میں ان کی کچھ بولڈ تصویریں ہیں اور ساتھ ہی ایک جذباتی پوسٹ ۔ اس پوسٹ میں عرفی بتا رہی ہیں کہ ایک وقت ایسا تھا جب وہ اپنی زندگی سے ہار گئی تھیں اور کئی مرتبہ انہیں خودکشی کرنے کا بھی خیال آیا تھا ۔

اپنی اس پوسٹ میں عرفی لکھتی ہیں کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں کتنی مرتبہ ناکام ہوئی ہوں ؟ میں اب گن بھی نہیں سکتی! اپنی زندگی میں کئی مرتبہ میں نے محسوس کیا ہے کہ اس جھنجھٹ سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ میں اپنی زندگی کو ختم کردوں ۔

انہوں نے مزید لکھا : میری زندگی سنگین طور سے گڑبڑ ہوگئی تھی ۔ ناکام کریئر ، ناکام رشتے ، پیسے کی کمی نے مجھے ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی طرح محسوس کرایا ، جو جینے کے لائق نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.