سالگرہ سےایک دن پہلےسلمان خان کوسانپ نےڈس لیا
سلمان خان کو سانپ کے کاٹنے(Snake bites Salman Khan) کے بعد انہیں فوری طور پر نئی ممبئی کے علاقے کاموٹھے میں واقع ایم جی ایم (مہاتما گاندھی مشن) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کو جس سانپ نے کاٹا وہ زہر یلا سانپ نہیں تھا اس لیے ان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سلمان خان 27 دسمبر یعنی کل (پیر) کو اپنی 56ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ لیکن ان کے اسپیشل ڈے سے ٹھیک ایک دن پہلے کچھ ایسا ہوا جس کے بعد ان کے مداحوں کو ان کی صحت کی فکر ہونے لگی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی سلمان خان اپنی سالگرہ(Salman Khan Birthday) سے کچھ دن پہلے پنویل کے فارم ہاؤس(Salman Khan Farmhouse) پہنچے تھے جہاں رات گئے بھائی جان کو سانپ نے ڈس (Snake bites Salman Khan)لیا۔ یہ خبر آتے ہی مداح ان کی صحت کو لے کر پریشان ہو گئے۔
سلمان خان کو سانپ کے ڈسنے کے بعد انہیں فوری طور پر نئی ممبئی کے علاقے کاموٹھے میں واقع ایم جی ایم (مہاتما گاندھی مشن) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان کو جس سانپ نے ڈسا ہے وہ زہر یلا سانپ نہیں تھا اس لیے ان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔