Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کرینہ کپور فیملی کے ساتھ کرسمس منانے پہنچیں ملائیکہ اروڑہ کی ماں کے گھر

کرینہ کپور خان نے آخر 14 دنوں کے آئیسولیشن کے بعد گھر سے باہر قدم رکھا ہے۔ وہ اس ماہ کی شروعات میں کووڈ-19 سے متاثر پائی گئی تھیں۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan Christmas Celebration) اپنے شوہر سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور بچوں کے ساتھ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کی ماں کے گھر کرسمس سیلبریٹ کرنے کے لئے پہنچی ہیں، جس کی تصاویر (Kareena Kapoor Photos) سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor) آج دسمبر کو کرسمس سیلبریشن (Kareena Kapoor Khan Christmas Celebration) کے لئے گھر سے باہر نکلتے وقت کافی خوش نظر آئیں۔ وہ تمام بالی ووڈ سیلبرٹی کے ساتھ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کی مان کے گھر کرسمس پارٹی میں شامل ہونے کے لئے پہنچیں۔ اداکارہ اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹوں تیمور اور جیہہ کے ساتھ نظر آئیں۔
کرینہ کپور خان بلیک ٹی شرٹ اور براون پینٹ میں کافی حسین لگ رہی ہیں۔ سیف علی خان نے نیلے رنگ کی پینٹ کے ساتھ نیلے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے، جبکہ تیمور نے سفید پاجامے کے ساتھ گلابی رنگ کا کرتہ پہنا ہوا ہے۔
کرینہ کپور خان نے جیہہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔ وہ پاپا سیف علی خان کی طرح نیلے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینس میں نظر آرہے ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے پیپرا جی کی گزارش پر ماسک اتار دیا، جبکہ تیمور علی خان نے اسے پہنے رکھا۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.