Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انوشکا شرما نے تازہ تصاویر مین دکھائی دلکش ادائیں

انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے انسٹا گرام پر اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کا دلکش انداز مداحوں کے ساتھ ساتھ سیلبس کو دیوانہ بنا رہا ہے۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کی یہ تصاویر (Anushka Sharma photos) ان کے شوہر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے کلک کی ہیں۔

انوشکا شرما (Anushka Sharma) ان دنوں وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہیں، جہاں ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹسٹ سیریز کھیلنے گئی ہے۔ اداکارہ نے وہاں سے اپنی کئی تصاویر انسٹا گرام (Anushka Sharma Instagram) پر شیئر کی ہیں۔ انوشکا شرما کا دلکش انداز لوگوں کو دیوانہ بنا رہا ہے۔

انوشکا شرما کو ایک ڈھیلی ڈھالی سفید ٹی شرٹ کے ساتھ ایک بھورے رنگ کے جاگرس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انوشکا شرما سبھی تصاویر میں ایک لمبی مسکان بکھیر رہی ہیں۔ اداکارہ نے دھوپ چھاوں میں کھڑے ہوکر پوز دیئے ہیں۔ وہ تصویر کے کیپشن میں لکھتی ہیں، ’میں ایک لائٹ کیچر ہوں‘۔ ساتھ میں پیلے رنگ کا دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔

انوشکا شرما کے پوسٹ پر ارجن کپور نے پیارا سا کمنٹ لکھا ہے ’ٹیلنٹیڈ لڑکی‘، وہیں نیتی موہن لکھتی، ’ہمیشہ چمکتی ہوئیں‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.