Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رشمی دیسائی اور عمر ریاض خفیہ طور پر کررہے تھے رومانس

مشہور رئیلٹی شو ‘بگ باس 15’ (Bigg Boss 15) کے گھر میں ایک اور لو اسٹوری شروع ہوگئی ہے ۔ اداکارہ رشمی دیسائی (Rashmi Desai) اور عمر ریاض (Umar Riaz) کے درمیان محبت بڑھنے لگی ۔

مشہور رئیلٹی شو ‘بگ باس 15’ (Bigg Boss 15) کے گھر میں ایک اور لو اسٹوری شروع ہوگئی ہے ۔ اداکارہ رشمی دیسائی (Rashmi Desai) اور عمر ریاض (Umar Riaz) کے درمیان محبت بڑھنے لگی ۔ رشمی نے حال ہی میں عمر کو اپنے دل کا حال بتایا ۔ جوڑے کی رومانس کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

رشمی کو ‘بگ باس 15’ میں عمر ریاض کیلئے دل کھول کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ جوڑے کے فینس کے درمیان ان کے رومانس کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں ۔ دونوں حالیہ ایپی سوڈ میں ایک دوسرے کے کافی قریب ہوتے نظر آئے تھے ۔ شائقین نے دیکھا کہ جب رشمی اور عمر ایک صوفے پر بیٹھے تھے تو دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا ۔

ان کا رومانس راکھی ساونت کی نظروں سے پوشیدہ نہیں رہ سکا ۔ انہوں نے دونوں کو پیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ‘بگ باس 15’ میں ان دنوں دیوولینا اور رشمی دیسائی کے درمیان تلخی صاف نظر آرہی ہے ۔ پیر کے ایپی سوڈ میں دیکھا گیا کہ رشمی رات کو عمر سے دیوولینا کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔

دونوں ایک ہی صوفے پر بیٹھے تھے کہ رشمی نے عمر کو گلے لگا لیا ۔ یہ دونوں کے درمیان کافی رومانٹک لمحہ تھا ۔ لیکن راکھی ساونت شیشے کی دوسری جانب سے ان دونوں کو دیکھ رہی تھیں ۔ اس کے بعد راکھی نے دونوں کی ٹانگ کھینچنی شروع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.