اداکارہ سنی لیونی کا نیا گانا ‘مدھوبن’ ہوا ریلیز
ساریگما نے مقبول گلوکارہ کنیکا کپور اور سنی لیونی کی سپر ہٹ جوڑی کو ساتھ ملا کر آپ کے سال کے آخر کی پارٹیوں میں بجنے والے 2021 کے ڈانس ٹریک ‘مدھوبن’ کو لانچ کیا ہے ۔ اس گانے میں سنی لیونی کی ادائیں اور ان کا دھماکہ دار ڈانس دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
ساریگما نے مقبول گلوکارہ کنیکا کپور اور سنی لیونی کی سپر ہٹ جوڑی کو ساتھ ملا کر آپ کے سال کے آخر کی پارٹیوں میں بجنے والے 2021 کے ڈانس ٹریک ‘مدھوبن’ کو لانچ کیا ہے ۔ اس گانے میں سنی لیونی کی ادائیں اور ان کا دھماکہ دار ڈانس دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی کوریوگرافی اور ہدایت کاری بالی ووڈ کے پسندیدہ ڈانس ماسٹر گنیش آچاریہ نے کی ہے ۔
اب یہ گانا سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ۔ سنی کے اس گانے کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں ۔ اس گانے کو لے کر سنی لیونی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت رہی ہوں کہ شائقین نے میرے سبھی گانوں کو پسند کیا ہے، جس میں میں نے اپنا ڈانس بھی دکھایا ہے اور اس نے اسے عروج پر پہنچایا ہے۔ ‘مدھوبن’ کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے پناہ پیار ملا ہے۔ اس گانے کا حصہ بننا بہت اچھا ہے جو 2021 کو الوداع کہے گا اور 2022 کو خوش آمدید کہے گا ۔
میوزک کمپوزر توشی صبری کہتے ہیں کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ گانا ہر جگہ چارٹ پر دوڑ رہا ہوگا ۔ یہ گانا توانائی ، مزے اور جوش سے بھرپور ہے ، کنیکا دی لائیو وائر نے اسے بہت خوبصورتی سے گایا ہے اور سنی نے اس گانے کو ایسا بنا دیا ہے، جو حیرت انگیز ہے ۔ درحقیقت گانا کاروں سے لے کر پب تک ، سب کی پلے لسٹ میں ہوگا ۔