ایک مرتبہ فیشن کے چکر میں کیارا (Kiara Advani) نے ایسی ڈریس پہن لی تھی ، جس کی وجہ سے وہ اوپس مومنٹ کا شکار ہونے سے بال بال بچی تھیں ۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا ۔
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی (Kiara Advani) اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ان کے فیشن اسٹائل کو کافی پسند کیا جاتا ہے ، لیکن ایک مرتبہ فیشن کے چکر میں کیارا نے ایسی ڈریس پہن لی تھی ، جس کی وجہ سے وہ اوپس مومنٹ (Oops Moment) کا شکار ہونے سے بال بال بچی تھیں ۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیارا بلیو کلر کی لو ہائی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ کیارا کو دیکھتے ہی پیپراجی ان کی تصویریں کلک کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ وہ فوٹوگرافرس کے سامنے پوز دے کر تصاویر کھینچواتی ہیں ۔ حالانکہ اس دوران کیارا اپنی ڈریس بھی سنبھالتی ہوئی نظر آتی ہے ۔ وہ جیسے ہی سیڑھیاں چڑھتی ہیں تو ہوا سے ان کی ڈریس اوپر اٹھ جاتی ہے ، لیکن وہ فورا ہی اپنے ہاتھوں سے ڈریس کو سنبھال لیتی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایسا رد عمل دیتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے ۔