Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ان شادی شادہ اداکاروں کو اپنے سوئمبر میں چاہتی ہیں سارا علی خان

سارا علی خان (Sara Ali Khan)، اکشے کمار (Akshay Kumar) اور دھنش (Dhanush) اسٹارر فلم اترنگی رے (Atrangi Re) 24 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ ایسے میں سارا اور دھنش پورے زور و شور سے فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔

سارا علی خان (Sara Ali Khan)، اکشے کمار (Akshay Kumar) اور دھنش (Dhanush) اسٹارر فلم اترنگی رے (Atrangi Re) 24 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ ایسے میں سارا اور دھنش پورے زور و شور سے فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ دھنش اور سارا علی خان اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کیلئے اب کرن جوہر کے شو کافی شاٹس ود کرن (Koffee Shots With Karan) میں پہنچے ہیں ۔ کرن جوہر کے چیٹ شو میں دونوں اسٹارس نے اپنی فلم کی شوٹنگ ، بیہائنڈ دی سین جیسے کئی موضوعات پر گفتگو کی ۔ اس دوران سارا کو اپنے سوئمبر پر بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔

کافی شاٹس ود کرن کا ایک پرومو بھی سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے ، جس کی شروعات کرن جوہر سے ہوتی ہے ، جو شو میں پاور ہاوس پرفارمر کہتے ہوئے دھنش اور خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کہتے ہوئے سارا علی خان کا تعارف کراتے ہیں ۔

اس کے بعد کرن دونوں سے بات چیت شروع کرتے ہیں ۔ اسی درمیان دھنش اپنی کم بولنے کی عادت کے بارے میں کرن کو بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ آپ کے شو میں کچھ کرسکوں ۔ اس کے بعد کرن دھنش سے پوچھتے ہیں کہ اگر وہ ایک صبح رجنی کانت بن کر اٹھیں تو وہ کیا کریں گے ، اس کے جواب میں دھنش کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ رجنی کانت بن کر رہنا ہی پسند کروں گا ۔

اس کے بعد کرن ، سارا علی خان سے پوچھتے ہیں کہ وہ اپنے سوئمبر میں کن چار اداکاروں کو دیکھنا چاہتی ہیں ۔ سارا علی خان اس کے جواب میں رنویر سنگھ ، وجے دیورکونڈا ، وکی کوشل اور ورون دھون کا نام لیتی ہیں ۔ یہ سنتے ہی کرن کہتے ہیں کہ امید کرتا ہوں کہ ان سبھی اداکاروں کی بیویاں بھی یہ دیکھ پا رہی ہوں گی ، تبھی جواب میں سارا کہتی ہیں کہ امید ہے کہ ان کے ساتھ شوہر بھی دیکھ رہے ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.