گونداکی فلموں کے گانے ہی اتنے پاپولر ہوتے تھے کہ گانے سن کر لوگ فلموں کا انتظار کرتے تھے۔ گانوں کے اوپر گونداکا ڈانس تو بس پردہ سیمیں کے شائقین کے لئے سونے پر سہاگہ ہوتا تھا۔
گوندا (Govinda) نے 80 اور 90 کی دہائی میں جو اسٹارڈم دیکھا ہے وہ ہر ایکٹر کا خواب ہوتا ہے۔ گوندا اپنے وقت کے ایک ایسے ایکٹر تھے جن کی فین فالوونگ ہر طبقے کے شائقین کے درمیان تھی۔ گوندا ماس اور کلاس دونوں کیٹگری کے ایکٹر مانے جاتے تھے۔ گوندا آج اپنا 58واں یوم پیدائش (Govinda Birthday) منا رہے ہیں۔ گوندا کی پہچان ہی ایک ایسے ایکٹر کے طور پر تھی جو باقی اسٹارس سے سب سے الگ تھے۔ اُن کا اپنا ایک الگ اسٹائل تھا جو کسی اور سوپر اسٹار سے اُنہیں سب سے الگ بناتا تھا۔
اسٹریم ڈانس گوندا کی اصل یو ایس پی تھی۔ گوندا کے گانوں پر آج بھی لوگ جھوم اُٹھتے ہیں۔ چاہے وہ ’انکھیوں سے گولی مارے‘ ہو ’کسی ڈسکو میں جائیں‘ ہوں، ’تجھے مرچی لگی تو‘ یا پھر ’یو پی والا ٹھمکا لگاوں‘ گانا ہو۔ اُن کا ڈانس تک لوگ کاپی کرتے ہیں۔ گوندا اسٹریٹ اور ٹپوری ڈانس کرنے میں نمبر 1 مانے جاتے تھے۔
گوندا ایکشن اور رومانٹک فلمیں بھی کرچکے ہیں لیکن اُنہیں سب سے زیادہ پسند کامیڈی فلموں میں کیا گیا۔ جورو کا غلام، پردیسی بابو، ہیرو نمبر ون، جوڑی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، سمیت کئی فلمیں ہیں جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور گوندانمبر ون اسٹار بنے۔