ساوتھ سنیما (South Cinema) کی بیوٹی کوئن سامنتھا (Samantha) نے الّوارجن (Allu Arjun) کی فلم ’پشپا‘ (Pushpa) میں آئٹم سانگ ‘Oo Antava’ کیا ہے، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ پہلے اداکارہ نے اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا؟
ساوتھ اداکار (South Actor) الو ارجن (Allu Arjun) کی فلم ’پشپا‘(Pushpa) 17 دسمبر کو ریلیز کی گئی۔ اسے ناظرین سے شاندار رسپانس ملا۔ فلم نے محض دو دن میں ہی ورلڈ وائڈ 100 کروڑ روپئے کا اعدادوشمار پار کرلیا۔ اس میں اداکارہ سامنتھا کے آئٹم سانگ (Samantha Item Song) ‘Oo Antava’ کو بھی لوگوں نے کافی پسند کیا۔ ایسے میں اب فلم کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے تو اداکارہ نے اس آئٹم نمبر کو کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔
دراصل، جب ’پشپا‘(Pushpa Item Song) میں سامنتھا کے آئٹم سانگ Oo Antava’ کا ذکر کیا جانا شروع ہوا تو تبھی سے باتیں چل رہی ہیں کہ اداکارہ نے اسے کرنے کے لئے حامی کیوں بھری۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب انہوں نے کسی فلم میں اسپیشل ڈانس کیا ہے۔
اس پر فلم کے ڈائریکٹر سوکمار (Sukumar) نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’شروعات‘ میں سامنتھا نے یہ آئٹم سانگ کرنے سے صاف منع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتی ہیں، لیکن سو کمار انہیں منانے میں کامیاب ہوگئے۔