ابھیشک بچن کے لئے آسان نہیں تھے بالی ووڈ کے 21 سال
ابھیشک بچن نے اس دوران نیپوٹزم کو لے کر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا، ’میرا ماننا ہے کہ نیپوٹزم کو لے کر جو بات یا بحث ہوتی ہے وہ بہت ہی سہولت کے مطابق ہے۔ ہم لوگ کچھ چیزیں بھول گئے ہیں۔ بہت محنت لگتی ہے۔ ان 21 سالوں میں بہت دل ٹوٹا، بہت درد ہوا۔ یہ آسان نہیں رہا۔‘
ابھیشک بچن (Abhishek Bachchan) کو حال ہی میں لوگوں نے باب بسواس (Bob Biswas) میں دیکھا، جس کے بعد نہ صرف لوگوں نے بلکہ خود اُن کے والد اور صدی کے لیجنڈ ایکٹر امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) نے ابھیشک کی شاندار ایکٹنگ کی تعریف کی تھی۔ ابھیشک بچن نے بالی ووڈ میں 21 سال پورے (21 Years in Bollywood of Abhishek Bachchan) کرلئے ہیں۔ یہ 21 سال کا سفر مشکلوں سے بھرا تھا، اس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں کیا ہے۔ جونیئر بی نے اپنے دل کا حال بیاں کیا تو امیتابھ نے ری ایکٹ کیا اور کہا کہ بغیر محنت کے زندگی میں کچھ بھی نہیں ملتا۔
ابھیشک بچن (Abhishek Bachchan) نے حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنے اسٹرگل کے بارے میں بات چیت کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ہونے کے بعد بھی انہیں فلمیں ملنے میں کتنی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رولنگ اسٹون انڈیا کے ساتھ بات چیت میں ابھیشک نے اعتراف کیا کہ 21 سال کے سفر میں انہوں نے بہت پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔
ابھیشک بچن نے اپنے ایکٹنگ کرئیر کی شروعات سال 2000 میں ریلیز ہوئی فلم ’ریفیوجی‘ سے کی تھی۔ اس فلم میں ابھیشک بچن کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئی تھیں۔ اس بات چیت میں ابھیشک نے کہا کہ اُنہیں اُن کی فلم ریفیوجی میں کام حاصل کرنے کے لئے 2 سال لگ گئے۔ جونیر بی نے آگے کہا، ’کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ میں امیتابھ بچن کا بیٹا ہوں تو لوگ میرے لئے 24 گھنٹے لائن میں لگے رہتے ہوں گے۔ لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ ڈیبیو کرنے سے پہلے میں ہر ایک ڈائریکٹر کے پاس گیا اور اُن سے بات کی۔ حالانکہ، انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کے لئے منع کردیا تھا اور یہ ٹھیک بھی ہے۔‘