Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بیٹے کے جنم کے بعد نصرت جہاں نے دکھائی بچے کی پہلی جھلک

نصرت نے مداحوں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے بالآخر بیٹے کی پہلی جھلک دکھا دی ہے۔ نصرت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں ایک کے بعد ایک کئی تصاویر نظر آ رہی ہیں۔ نصرت نے نہ صرف اپنے بچے کی پہلی جھلک دکھائی ہے بلکہ یش کے ساتھ اپنا ویڈیو کلپ بھی دکھایا ہے۔

نصرت جہاں نے دکھائی بیٹے کی جھلک ۔
نصرت نے مداحوں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے بالآخر بیٹے کی پہلی جھلک دکھا دی ہے۔ نصرت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں ایک کے بعد ایک کئی تصاویر نظر آ رہی ہیں۔ نصرت نے نہ صرف اپنے بچے کی پہلی جھلک دکھائی ہے بلکہ یش کے ساتھ اپنا ویڈیو کلپ بھی دکھایا ہے۔

یش داس گپتا کے ساتھ نظر آئیں نصرت جہاں
نصرت جہاں سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کم ہی پوسٹ کرتی ہیں لیکن اس ویڈیو میں ان کی تصاویر، ان کے بیٹے کی ایک چھوٹی سی جھلک کے علاوہ بوائے فرینڈ یش داس گپتا کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔ یہ ویڈیو اپنے آپ میں بہت کچھ بیان کرتی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں کولکاتا کورٹ نے نصرت جہاں-نکھل جین کی شادی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس جوڑے کی قانون کے مطابق، شادی ہوئی ہی نہیں تھی۔ شادی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہا، ’یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ 19 جون 2019 کو بوڈرم ترکی میں مدعی اور مدعا علیہ کے درمیان مذکورہ شادی قانونی طور پر درست نہیں ہے۔ اس طرح سے مقدمہ کا حل نکالا جاتا ہے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.