Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مونی رائے نے گوا میں گرل گینگ کے ساتھ کی بیچلر پارٹی

مونی رائے (Mouni Roy) کی شادی سے متعلق قیاس آرائی بہت لمبے وقت سے چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سے ہی خبریں ہیں کہ مونی رائے دبئی بیسڈ بزنس مین بوائے فرینڈ سورج نامبیار (Suraj Nambiar) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی، لیکن اداکارہ نے اب تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔

ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے (Mouni Roy) ان دنوں اپنی پرسنل لائف کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائی بہت لمبے وقت سے چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سے ہی خبریں ہیں کہ مونی رائے دبئی بیسڈ بزنس مین بوائے فرینڈ سورج نامبیار (Suraj Nambiar) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی، لیکن اداکارہ نے اب تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔ وہیں ان خبروں کے درمیان مونی رائے (Mouni Roy Wedding) کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد اداکارہ کے مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ ان کی بیچلر پارٹی کی تصاویر ہیں۔

مونی رائے کو یہ تصاویر ٹی وی اداکارہ آشکا گوراڈیا نے شیئر کی ہیں، جس میں مونی رائے کو اپنی گرل گینگ کے ساتھ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مونی رائے ان دنوں گوا میں ہیں، جہاں سے آشکا نے یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.