Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کو ملتی تھیں ریپ کی دھمکی

عالیہ نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ ‘مجھ سے کہہ رہے تھے کہ مجھے ہندوستانی ہونے پر شرم آنی چاہئے اور اس طرح سے چیزیں پوسٹ نہیں کرنی چاہئے۔ لوگ مجھے آبروریزی کی دھمکی دے رہے تھے، مجھے ویشیا کہہ رہے تھے، مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ میری ریٹ کیا ہے’۔

ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی بیٹی (Anurag Kashyap Daughter) عالیہ کشیپ ایک سوشل میڈیا انفلویئنسر ہیں اور شین گریگوئیر (Shane Gregoire) کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہی ہے۔ عالیہ کو اکثر سوشل میڈیا پر شین کے ساتھ اپنی لو لائف کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاتا ہے۔ وہ شین کے ساتھ لانگ ڈسٹینس رلیشن شپ میں ہیں اور اکثر اس طرح کے تعلقات کے مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ عالیہ کافی عرصے بعد اپنے بوائے فرینڈ سے ملی تھیں اور دونوں ایک ساتھ چھٹیوں کا مزہ لیتے نظر آرہے ہیں۔

بالی ووڈ (Bollywood) میں کئی شخصیات کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹرولرس کے نشانے پر شخصیات ہی نہیں کئی بار ان کی فیملی والے بھی آجاتے ہیں۔ بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) اکثر اپنی ٹوئٹس کے سبب ٹرول ہوجاتے ہیں۔ انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ (Aaliyah Kashyap) بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انڈر گارمینٹس میں اپنی تصویریں شیئر کی تھیں، جس کے بعد وہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں۔ حال ہی میں عالیہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان ٹرولرس کا سامنا وہ کیسے کرتی ہیں۔

الی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) اور ان کی سابق اہلیہ آرتی بجاج (Aarti Bajaj) کی بیٹی عالیہ کشیپ (Aaliyah Kashyap) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ایک بار پھر سے ٹرول ہونے کے بعد حال ہی میں انہوں نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوں نے ٹرولنگ کے درد کو بیان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.