Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ہندوستان کو ملا ایک اور اعزاز! سشمیتا سین اور لارا دتہ کے بعد ہرناز سندھو بنی مس یونیورس

پنجاب سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہرناز اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقد ہونے والے 70 ویں مس یونیورس ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ہرناز نے سنہ 2000 میں لارا دتہ کے ٹائٹل جیتنے کے 21 سال بعد اپنی صلاحتوں کا لوہا منوایا اور مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا۔

اسرائیل میں ہونے والے مس یونیورس 2021 (Miss Universe 2021) کے مقابلے میں ہندوستان کا تین رنگی جھنڈا بلند ہو رہا ہے کیونکہ اداکارہ اور ماڈل ہرناز کور سندھو (Harnaaz Kaur Sandhu) کو مقابلے کی فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ہرناز کے علاوہ جنوبی افریقہ کی لالیلا مسوانے (Lalela Mswane) سیکنڈ رنر اپ اور پیراگوئے کی نادیہ فریرا (Nadia Ferreira) فرسٹ رنر اپ قرار پائی۔ یہ باوقار سالانہ تقریب کا 70 واں ایڈیشن ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہرناز اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقد ہونے والے 70 ویں مس یونیورس ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ہرناز نے سنہ 2000 میں لارا دتہ کے ٹائٹل جیتنے کے 21 سال بعد اپنی صلاحتوں کا لوہا منوایا اور مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا۔ لارا اور ہرناز کے علاوہ سشمیتا سین نے 1994 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

ہرناز سے قبل دو ہندوستانیوں نے مس ​​یونیورس کا خطاب جیتا ہے۔ جن میں اداکارہ سشمیتا سین 1994 میں اور لارا دتہ 2000 میں شامل ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ نوجوان خواتین کو کیا مشورہ دیں گی کہ وہ کس طرح دباؤ کا سامنا کریں؟ اس پر سندھو نے کہا کہ ’’آج کے نوجوانوں کو سب سے بڑا دباؤ خود پر یقین کرنا ہے، یہ جاننا کہ آپ منفرد ہیں اور یہی چیز آپ کو خوبصورت بناتی ہے۔ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا بند کریں اور آئیے مزید اہم چیزوں کے بارے میں بات کریں جو دنیا بھر میں ہو رہی ہیں‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.