Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انکتا لوکھنڈے نے مہندی تقریب میں وکی جین کے ساتھ مچایا دھمال

انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے شادی سے پہلے کی رسومات نبھانی شروع کردی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر مہندی تقریب (Lokhande mehendi ceremony) کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ بوائے فرینڈ وکی جین (Vicky Jain) کے ساتھ جم کر انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انکتا لوکھنڈے کو آپ ایک ٹریڈیشنل جولری کے ساتھ کمپلیٹ کیا ہے۔

انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) اور وکی جین (Vicky Jain) شادی کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مہندی تقریب (Lokhande mehendi ceremony) کے ساتھ سلیبریشن کی شروعات کردی ہے۔

انکتا لوکھنڈے اور وکی جین نے جشن کے دوران کھل کر ایک دوسرے کے لئے اپنے پیار کا اظہار کیا۔ یہ تصویر اس کی گواہ ہے۔

انکتا لوکھنڈے اور وکی جین نے مہندی تقریب میں بالی ووڈ گانوں پر جم کر دھمال مچایا، جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔

تصویر میں انکتا لوکھنڈے اور وکی گانوں پر ناچتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دولہا اور دلہن نے رسم کے لئے میچنگ آوٹ فٹ کیری کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.