سمبھاونا نے آگے بتایا کہ لوگ مجھ سے شو کے بعد ڈرنے لگے تھے۔ انہیں لگتا تھا کہ اگر وہ مجھے کام دیں تو میں پرابلم کرسکتی ہوں۔ میں نے کئی ریالٹی شو میں کام کیا ہے۔ مجھے اُن شوز کے دوران کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی
بھوجپوری ایکٹریس سمبھاونا سیٹھ (Sambhavana Seth) کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ کبھی کوئی اُن کا ویڈیو تو کبھی کسی چیز پر رائے اُنہیں سرخیوں میں بنائے رکھتے ہیں۔ سمبھاونا آج اپنا 41واں جنم دن منا رہی ہیں۔ سمبھاونا کا جنم 12 دسمبر 1980 کو ممبئی میں ہوا تھا۔ سمبھاونا اب سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔
سمبھاونا سیٹھ بگ باس 2 کا حصہ بنی تھی جس میں انہوں نے اپنے بولڈ اوتار سے آڈینس کو چونکا کر رکھ دیا تھا۔ سمبھاونا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بگ باس میں میں بہت کانٹروورشیل تھی اور یہ امیج کئی سالوں بعد بدلی ہے۔ اگر آپ سے کوئی کانٹروورسی جڑی ہوتی ہے تو آپ کو شو میں بلایا جاتا ہے تا کہ اس سے شو کو کنٹینٹ مل سکے۔ نیگیٹیو اور فنی دونوں ہی۔ پازیٹیو کنٹینٹ شو کے ل ئے کام نہیں کرتا ہے۔
سمبھاونا نے بتایا کہ اب اُن کے تئیں لوگوں کا نظریہ بدل رہا ےہ۔ اس کا پورا کریڈیٹ میری ویڈیو بلاگ کو جاتا ہے۔ وہ اب ویڈیو بلاگ کرتی ہیں۔ وہ اپنے ویڈیو آئے دن سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سمبھاونا کی ویڈیو کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اُن کی ویڈیو کو لاکھوں لائیک ملتے ہیں۔