ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ان کے سابق شوہر ارباز خان (Arbaaz Khan) جمعہ کے روز ممبئی ایئر پورٹ پر نظر آئے۔ دراصل دونوں اپنے بیٹے ارہان کو ایئر پورٹ سے ریسیو کرنے پہنچے تھے۔ ارہان اعلیٰ تعلیم کے سبب بیرون ملک میں تھے۔ وہ سردیوں کی چھٹیوں میں گھر لوٹے ہیں۔ دونوں بالی ووڈ شخصیات نے بیٹے کو گلے لگا کر استقبال کیا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ان کے سابق شوہر ارباز خان (Arbaaz Khan) جمعہ کے روز یعنی 10 دسمبر کی شب ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے ارہان کو لینے کے لئے پہنچے۔ ان کا بیٹا (Malaika Arora Son) بیرون ملک کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور ونٹرویکیشن (سردیوں کی چھٹی) پر گھر آئے ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان دونوں نے گلے لگاکر ارہان کا استقبال کیا۔