اپنی پرسنل لائف کو لے کر بات چیت کے بارے میں سمانتھا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اس بارے میں بہت بات کرچکی ہوں۔ اس کے بارے میں بات کرنا ضروری تھا اور میں بات بھی کی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری ہے کہ ایک ہی بات کو بار بار دوہرایا جائے۔
ساؤتھ کے سوپر کپل سمانتھا روتھ پربھو (Samantha Ruth Prabhu) اور ناگا چیتنیہ (Naga Chaitanya) الگ ہوچکے ہیں۔ اسی سال دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے فینس کو اس بات کی جانکاری دی ہے۔ سمانتھا اور ناگا چیتنیہ کے الگ ہونے کی خبر سن کر اُن کے فینس چونک گئے تھے۔ ناگا سے الگ ہونے کے بعد سمانتھا اب اپنے کام پر فوکس کررہی ہیں۔
ای ٹائمس سے خاص بات چیت میں سمانتھا نے ناگا چیتینیہ کے ساتھ اپنے طلاق کے بارے میں بات کی۔ ناگا اور سمانتھا کے طلاق کے بارے میں سن کر انڈسٹری میں ہر کوئی چونک گیا تھا۔ اپنی پرسنل لائف کو لے کر بات چیت کے بارے میں سمانتھا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اس بارے میں بہت بات کرچکی ہوں۔ اس کے بارے میں بات کرنا ضروری تھا اور میں بات بھی کی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری ہے کہ ایک ہی بات کو بار بار دوہرایا جائے۔