شوہر وکی کوشل کیلئے پوری طرح پنجابی دلہن بنیں کٹرینہ کیف
وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے لباس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ کٹرینہ نے بہت سے بھاری زیورات پہنے تھے۔ جب کہ وکی نے سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔ اس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

کٹرینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں نے اپنی شادی کی آفیشل تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ جس میں کٹرینہ سرخ رنگ کے لہنگا اور وکی آف وائٹ شیروانی میں نظر آ رہے ہیں۔ شادی کے بعد اب کٹرینہ اور وکی کا ویڈنگ لک سرخیوں میں ہے۔ اپنی شادی میں کٹرینہ ایک روایتی شمالی ہندوستانی دلہن کی طرح نظر آئیں۔ کٹرینہ کیف کا پورا برائیڈل لک ڈیزائنر سبیاساچی sabyasachi مکھرجی نے تیار کیا تھا جس کی تفصیلات اب انہوں نے شیئر کی ہیں۔ آئیے آپ کو کٹرینہ کے دوپٹہ سے لے کر زیورات کے بارے میں بتاتے ہیں-

وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے لباس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ کٹرینہ نے بہت سے بھاری زیورات پہنے تھے۔ جب کہ وکی نے سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔ اس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

کٹرینہ کیف (Katrina Kaif wedding Dress) نے شادی کے لئے ٹریڈیشنل لال لہنگا پہنا تھا جس میں زبردست کڑھئی کا کام تھا۔ انہوں نے اس میچنگ کا دوپٹہ لے رکھا تھا۔ انہوں نے مانگ ٹیکا اور نتھنی پہنی ہوئی تھی۔ کٹرینہ کو گولڈ کلیر پہنے ہوئے بھی اسپاٹ کیا گیا۔ جب کہ وکی کوشل نے آئیوری سلک شیروانی پہنی تھی۔ کٹرینہ اور وکی کے ویڈنگ آوٹ فٹ کو پاپور فیشن ڈیزائنر سبیہ ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے۔