Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی سنگھ کے حاملہ ہونے کی تصدیق، بولیں- ’یہ تھا ہمارا سب سے بڑا سرپرائز

بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا (Haarsh Limbachiyaa) کے گھر جلد کلکاریاں گونجنے والی ہیں۔ بھارتی سنگھ نے اس بات کی جانکاری بھی اپنے کامک انداز میں شیئر کی ہے۔ انہوں نے انسٹا پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ پریگننسی ٹسٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور پھر خوشی کے سبب چلاتی ہوئی دکھتی ہیں۔

مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) ماں بننے والی ہیں۔ اپنے حمل کی جانکاری انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ابھی تھوڑی دیر پہلے اپنے چاہنے والوں کو دی ہیں، جس سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا (Haarsh Limbachiyaa) کے گھر جلد کلکاریاں گونجنے والی ہیں۔ بھارتی سنگھ نے اس بات کی جانکاری بھی اپنے کامک انداز میں شیئر کی ہے۔ انہوں نے انسٹا پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ پریگننسی ٹسٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور پھر خوشی کے سبب چلاتی ہوئی دکھتی ہیں۔

بھارتی سنگھ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’یہ تھا ہمارا سب سے بڑا سرپرائز، رکے کیوں ہو… کردو اب سبکسرائب‘۔ بھارتی سنگھ کے اس پوسٹ پر اب سیلبس سے لے کر عام لوگ بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ آج صبح ہی میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ یہ بھارتی سنگھ کی ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، اس لئے انہوں نے اپنے سبھی کاموں کو روک دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ اب گھر سے باہر تک نہیں نکل رہی ہیں۔ خبروں میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ صحت مند حمل کے لئے کامیڈین نے اپنا وزن کم کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.